Friday, 19 April 2024, 02:17:45 am
چوہدری فواد حسین کا ملازمت کیلئے یونیورسٹی طلباء کو تربیت دینے کی ضرورت پر زور
January 13, 2021

فائل فوٹو

وفاقی وزیر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے مستقبل میں مارکیٹ کی ضرورت کے مطابق ملازمت کیلئے یونیورسٹی طلباء کو تربیت دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

بدھ کے روز اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم برقی گاڑیوں کی طرف جا رہے ہیں اور طلبہ کو بجلی گاڑیوں کی مرمت کیلئے تربیت دی جائے گی۔