Saturday, 27 February 2021, 08:16:17 pm
پاکستان نے ہر فورم پر مسئلہ کشمیر کو موثر انداز میں اُجاگر کیا ہے، گورنر بلوچستان
January 13, 2021

فائل فوٹو

بلوچستان کے گورنر امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہر فورم پر مسئلہ کشمیر کو موثر انداز میں اُجاگر کیا ہے۔

انہوں نے آزادجموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان سے گفتگو کرتے ہوئے جنہوں نے بدھ کے روز کوئٹہ میں ان سے ملاقات کی کہا کہ آرٹیکل 370 اور 34A کے خاتمے کے بعد بھارت کا فسطائی چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے۔
گورنر نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب ہمارے کشمیری بھائی آزادی حاصل کر لیں گے۔