Thursday, 28 March 2024, 06:27:20 pm
ریڈیو پاکستان لوگوں کی معلوماتی،تعلیمی اورتفریحی ضروریات کوپوراکرنےکیلئےاہم ذریعہ ہے:ڈی جی پی بی سی
February 13, 2021

پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کی ڈائریکٹر جنرل عنبرین جان نے ریڈیو پاکستان کو ملک بھر کے لوگوں کی معلوماتی ،تعلیمی اور تفریحی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے اہم اور فعال ذریعہ قرار دیا ہے۔

وہ ہفتے کے روزریڈیو کے عالمی دن کے موقع پر ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کر رہی تھیں۔انہوں نے کہا کہ ریڈیو پاکستان ملک کی ساٹھ فیصد سے زائد آبادی اور ڈیجیٹل رابطے سے محروم علاقوں تک آواز پہنچا رہا ہے۔اس موقع پر ڈائریکٹرجنرل نے بتایا کہ پی بی سی جلد ایک ہزار کلو واٹ کا ٹرانسمیٹر نصب کر رہا ہے جس سے اس کے سگنل اور نشریات کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔