Saturday, 20 April 2024, 01:45:37 pm
سندھ اور پنجاب میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی
March 13, 2023

سندھ اور پنجاب میں آج سے پانچ روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہو رہی ہے جس کے تحت پانچ سال تک کی عمر کے دو کروڑ پندرہ لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ ساتویں قومی مردم شماری کی جاری سرگرمیوں کے باعث پولیو ویکسی نیشن مہم دو مراحل میں ہورہی ہے۔پہلے مرحلے میںپنجاب کے تیرہ اور سندھ کے سولہ اضلاع اور اسلام آباد میں ایک کروڑ چوہتر لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے۔ دوسرا مرحلہ آئندہ ماہ کی تین تاریخ سے شروع ہوگا جس میں بلوچستان کے بارہ اور خیبر پختونخوا کے چھبیس اضلاع میں اکتالیس لاکھ بیس ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے والدین اورسرپرستوں پر زور دیاہے کہ وہ اپنے بچوں کو جان بچانے والی پولیو ویکسین کی فراہمی یقینی بنائیں تاکہ وہ مہلک پولیو وائرس سے محفوظ رہ سکیں۔ ویکسی نیشن سے محروم رہ جانے والے بچوں سے متعلق معلومات کی فراہمی میں والدین اورسرپرستوںکی رہنمائی کے لئے صحت تحفظ ہیلپ لائن 1166 اور واٹس ایپ ہیلپ لائن 0346-7776546 دستیاب ہوگی۔