Friday, 29 March 2024, 01:53:51 pm
تمام جماعتوں کو اپنی سیاسی مہم چلانے کی اجازت ہے :وزیراعلیٰ پنجاب
March 13, 2023

پنجاب کے نگران وزیرا علیٰ محسن نقوی نے کہا ہے کہ صوبے میں سیاسی سرگرمیوں پر کوئی پابندی نہیں اور تمام سیاسی جماعتوں کو اپنی سیاسی مہم چلانے کی اجازت ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے میچ اور شہر میں میراتھن ریس کے باعث گزشتہ روز لاہور میں سیاسی سرگرمیوں کو محدود کیا گیا تھا۔