Thursday, 25 April 2024, 03:31:32 am
اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کا تعلیم، سماجی تحفظ اور صحت کے نظام میں یکجہتی اور سرمایہ کاری پر مبنی نئے سماجی معاہدے کی ضرورت پر زور
April 13, 2021

اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل انتونیو گتریس نے دنیا بھر کی حکومتوں پر زور دیا ہے کہ وہ کورونا وائرس کی وباء کے دوران مالی فائدہ اٹھانے والے ملکوں پر یکجہتی یا دولت ٹیکس عائد کرنے کے حوالے سے غور کریں تاکہ انتہائی عدم مساوات کو ختم کیا جا سکے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال دنیا کے امیر ترین ملکوں کی دولت میں 5 ہزار ارب روپے کا اضافہ ہوا۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے تعلیم، سماجی تحفظ اور صحت کے نظام میں یکجہتی اور سرمایہ کاری پر مبنی نئے سماجی معاہدے کی ضرورت پر زور دیا۔