Friday, 19 April 2024, 05:28:11 pm
برطانیہ مودی کو گروپ 7سربراہ اجلاس میں شرکت کی دعوت نہ دے: انسانی حقوق گروپ
April 13, 2021

کشمیریوں کے انسانی حقوق کے ایک ممتاز گروپ تحریک کشمیر نے برطانیہ سے کہا ہے کہ وہ بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کو گروپ سات کے سربراہ اجلاس میں شرکت کی دعوت نہ دے جو اس سال کے اختتام پر CORN WALL میں ہو گا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم کیانی نے کہا کہ ہم نے بھارت کے متعدد دوسرے اقلیتی گروپوں کے ساتھ مل کر بھارتی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے۔مظاہروں کا مقصد کشمیر میں مسلمانوں اور بھارت میں دوسرے اقلیتی گروپوں کے خلاف بھارتی حکومت کے ہاتھوں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو بے نقاب کرنا ہے۔