Thursday, 18 April 2024, 07:58:45 pm
یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن عوام کو مناسب قیمت پر اشیائے ضروریہ کی وافردستیابی یقینی بنائیں: وزیر خزانہ
April 13, 2021

وزیر خزانہ حماد اظہر نے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر کو ہدایت کی ہے کہ عوام کو مناسب قیمت پر بنیادی اشیائے ضروریہ کے وافر ذخیرے اور دستیابی یقینی بنائیں۔اسلام آباد میں نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے صوبائی حکومتوں پر زور دیا کہ وہ رمضان المبارک کے دوران مناسب قیمتوں پر چینی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کیلئے سخت انتظامی اقدامات کریں۔وزیر خزانہ نے ملک بھر میں مناسب قیمتوں پر بنیادی اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے نمایاں تعداد میں رمضان بازاروں کے قیام کی بھی ہدایت کی۔