Friday, 26 April 2024, 04:07:39 am
ملک میں 13 لاکھ سے زائد افراد کو کورونا وائرس بچاؤ کی ویکسین لگائی جا چکی ہے: اسد
April 13, 2021

منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ اب تک ملک میں 13 لاکھ سے زائد افراد کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جا چکی ہے۔منگل کے روز ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت یومیہ ساٹھ سے ستر ہزار لوگوں کو ویکسین لگائی جا رہی ہے اور ہماری کوشش ہے کہ عیدالفطر کے بعد روزانہ ڈیڑھ لاکھ سے دو لاکھ تک لوگوں کو ویکسین لگائی جائے۔وفاقی وزیر نے ایک بار پھر لوگوں پر زور دیا کہ وہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے صحت کے رہنما اصولوں کی مکمل پاسداری کریں۔