Friday, 29 March 2024, 07:16:47 pm
ملک میں24گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سےمزید118افراد جاں بحق
April 13, 2021

ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے مزید ایک سو اٹھارہ افراد جاں بحق ہو گئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران پچاس ہزار پانچ سو بیس افراد کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے چار ہزار تین سو اٹھارہ افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔وباء سے اب جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد پندرہ ہزار چھ سو انیس سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ چھ لاکھ اڑتیس ہزار دو سو سٹرسٹھ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔