Thursday, 28 March 2024, 04:00:07 pm
پاکستان اور جرمنی کے درمیان معاشی تعلقات نئی سمت میں گامزن ہونگے، وزیرخارجہ
April 13, 2021

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور جرمنی کے درمیان معاشی تعلقات ایک نئی سمت میں گامزن ہوں گے۔

انہوں نے برلن میں پاکستانی برادری کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جرمن ہم منصب اور دوسری قیادت کے ساتھ ان کی ملاقاتیں انتہائی مفید رہیں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو اپنی ترسیلاتِ زر قانونی طریقے سے بھیجنے میں سہولت دینے کیلئے روشن ڈیجیٹل پاکستان منصوبہ متعارف کرایا ہے۔