Saturday, 20 April 2024, 04:17:28 am
رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں ہوگا
April 13, 2021

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج شام پشاور میں ہو رہا ہے۔چیئرمین کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد اجلاس کی صدارت کریں گے۔مرکزی اور زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے دوسرے ارکان، علماء اور متعلقہ حکام بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔