Friday, 29 March 2024, 04:11:04 pm
شہنشاہ غزل مہدی حسن خان کی 9ویں برسی
June 13, 2021

شہنشاہ غزل مہدی حسن خان کی نویں برسی اتوارکومنائی گئی ۔وہ اٹھارہ جولائی انیس سو ستائیس کو بھارت میں پیدا ہوئے۔انہیں انیس سو ستاون میں ابتدائی طور پر ایک ٹھمری گلوکارکی حیثیت سے ریڈیو پاکستان پر گائیکی کا موقع ملا۔مہدی حسن کو حکومت پاکستان کی جانب سےمختلف ایوارڈز عطا کیے گئے جن میں نشان امتیاز،تمغہ امتیاز ،تمغہ حسن کارکر دگی اور ہلال امتیاز شامل ہیں۔انہوں نے اپنے میوزک کیریئر کے دوران تین سو سے زائد فلموں کے لیے گیت گائے۔مہدی حسن تیرہ جون دو ہزار بارہ کو کراچی میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے ۔