خصوصی سرمایہ کاری کی سہولت کونسل نے ملک کے متنوع شعبوں میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے متحدہ عرب امارات کی کنسلٹنسی کمپنی اے ٹی کیرنی مڈل ایسٹ لمیٹڈ کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
متحدہ عرب امارات کی کمپنی غیر ملکی سرمایہ کاری کو آگے بڑھانے کے لیے کئی اہم شعبوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اٹھارہ ماہ کے عرصے میں مہارت فراہم کرے گی۔
معاہدے میں اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور منتخب منصوبوں کے لیے پیشگی فزیبلٹی اسٹڈیز کرنے کی حکمت عملی شامل ہے۔
ٹیم نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے ساتھ مل کر SIFC کے نیشنل کوآرڈینیٹر کے ساتھ ایک تفصیلی میٹنگ کی تاکہ تعاون کے روڈ میپ پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔