Thursday, 28 March 2024, 06:06:36 pm
نئے ڈیموں اور آبی ذخائر کی تعمیر ناگزیر ہے: ملک امین اسلم
August 13, 2021

موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں وزیر اعظم کے مشیر ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ نئے ڈیموں اور آبی ذخائر کی تعمیر ناگزیر ہے تا کہ پانی کی قلت اور توانائی کی پیداوار جیسے اہم مسائل سے نمٹا جاسکے۔ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت پانی کی کمی پوری کرنے کیلئے مزید ڈیموں کی تعمیر کیلئے پرعزم ہے۔ملک امین اسلم نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے متاثر ہونے والے دس ممالک میں شامل ہے اور حکومت ان تمام منصوبوں پر توجہ مرکوز کر رہی ہے جو ماحول دوست ہیں۔