Tuesday, 16 April 2024, 01:51:40 pm
بھارتی فوج نےریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی میں ضلع راجوری میں کشمیری نوجوان کو شہیدکردیا
September 13, 2021

بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فوج نے آج اپنی تازہ ریاستی دہشتگردی کی کارروائی میں ضلع راجوری میں ایک کشمیری نوجوان کو شہیدکردیا۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے ضلع کے علاقے منجاکوٹ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران نوجوان کو شہید کیا۔اس سے پہلے اسی علاقے میں بھارتی فوج کااہلکارایک حملے میں شدیدزخمی ہوگیا۔