Sunday, 19 September 2021, 10:05:29 pm
لہری کی نویں برسی
September 13, 2021

ممتاز مزاحیہ اداکار سفیر اللہ لہری کی آج نویں برسی منائی جا رہی ہے۔لہری کا شمار صف اول کے مزاحیہ اداکاروں میں ہوتا تھا، انہوں نے 1950ء سے 1980ء کی دہائیوں کے دوران فلم کیریئر کے ذریعے شہرت پائی۔انہوں نے تقریباً ایک درجن فلموں کے لئے نگار ایوارڈ حاصل کیا۔وہ 2012ء میں آج ہی کے روز کراچی میں انتقال کر گئے تھے۔