Wednesday, 24 April 2024, 06:56:48 am
امریکی ایوان نمائندگان کی صدر ٹرمپ کے خلاف مواخذے کیلئے قرارداد کی منظوری
January 14, 2021

امریکی ایوان نمائندگان نے صدرڈونلڈٹرمپ کے خلاف مواخذے کی کارروائی شروع کرنے کے لئے ایک سوستانوے کے مقابلے میں دوسوبتیس ووٹوں سے ایک قرارداد کی منظوری دی ہے جن پرگزشتہ ہفتے کیپیٹل ہل پرحملے کے لئے لوگوں کواکسانے کاالزام ہے۔ایوان نمائندگان کے بعد مواخذے کی یہ تحریک سینیٹ میں پیش کی جائے گی ۔ڈونلڈٹرمپ وہ واحدامریکی صدرہیں جن کے خلاف دومرتبہ مواخذے کی کارروائی شروع کی گئی۔دسمبردوہزارانیس میں بھی ایوان نمائندگان کی طرف سے ان کامواخذہ کیاگیاتھا تاہم سینیٹ میں یہ کارروائی ناکام ہوگئی۔