Thursday, 28 March 2024, 11:05:20 pm
بھارتی سپریم کورٹ کی زرعی قوانین کی معطلی مودی حکومت پرکسانوں کےدھرنے کادبائوکم کرنےکابہانہ ہے:نیویارک ٹائمز
January 14, 2021

ممتازعالمی روزنامے نیویارک ٹائمزنے کہاہے کہ بھارتی سپریم کورٹ کی طرف سے زرعی قوانین کی معطلی کسانوں کے احتجاجی دھرنے کے باعث مودی حکومت پرآنے والے دبائو کو کم کرنے کاایک بہانہ ہے۔

اخبارنے اپنی رپورٹ میں سپریم کورٹ کی طرف سے قائم کی گئی کمیٹی پر شدیدتحفظات کا اظہار کرنے والے کسان رہنمائوں کے حوالے سے کہاہے کہ اس کمیٹی میں شامل تمام ارکان زرعی قوانین کے زبردست حامی ہیں۔بھارتی سپریم کورٹ کایہ اقدام کسانوں اورسرکاری حکام کے درمیان مذاکرات کے کئی ادوار کی ناکامی کے بعدسامنے آیالیکن عدالت کی طرف سے کمیٹی کے قیام نے بھارتی عدالتی نظام کی غیرجانبداری کے متعلق موجودتحفظات کومزیدگہراکردیاہے۔