Friday, 29 March 2024, 06:37:54 pm
حکومت نے کورونا وائرس سے متاثرہ ڈیڑھ کروڑ محنت کشوں کو امداد مہیا کی ہے،ثانیہ نشتر
February 14, 2021

فائل فوٹو

غربت میں خاتمے اور سماجی کے تحفظ کے بارے میں وزیراعظم کی خصوصی معاون ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ حکومت نے کورونا وائرس سے متاثرہ ڈیڑھ کروڑ محنت کشوں کو امداد مہیا کی ہے۔

انہوں نے یہ بات آئندہ سینٹ انتخابات کے لئے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے پشاور میں صوبائی الیکشن کمیشن کے دفاتر کے دورے کے موقع پر کہی۔ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ حکومت نے احساس کفالت پروگرام کے ذر یعے ڈیڑھ کروڑ محنت کشوں اور دیگر مستحقین تک رسائی کرکے انہیں مالی امداد فراہم کی تاکہ وہ اپنے خاندانوں کی کفالت کرسکیں۔انہوں نے کہا کہ ضرورت مندوں اور مستحقین کی نشاندہی کے لئے ملک میں جاری سروے تکمیل کے قریب ہے۔