Thursday, 28 March 2024, 03:02:45 pm
پنجاب اسمبلی انتخابات، کاغذات نامزدگی جمع کرانے میں جمعرات تک توسیع
March 14, 2023

الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات کیلئے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں جمعرات تک توسیع کر دی ہے۔الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق تاریخ میں توسیع امیدواروں کے مطالبے پر کی گئی ہے جس کا مقصد نامزدگی کے عمل کو مکمل کرنے کیلئے مناسب وقت دینا ہے۔الیکشن کمیشن نے خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں پر کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں بھی جمعرات تک توسیع کی ہے۔آٹھ مارچ کو جاری کئے گئے انتخابات کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں ہو گی۔انتخابات کیلئے ووٹ 30 اپریل کو ڈالے جائیں گے اور توقع ہے کہ سیاسی جماعتیں احسن اور شفاف انتخابی عمل کو یقینی بنانے کیلئے الیکشن کمیشن کی ہدایات پر عمل کریں گے۔