Saturday, 20 April 2024, 05:20:25 am
عالمی برادری میانمار میں بے گناہ افراد کی ہلاکتوں کو روکنے کیلئے اقدامات کرے: اقوام متحدہ
April 14, 2021

اقوام متحدہ نے میانمارمیں فوجی حکومت کی طرف سے بے گناہ افرادکی ہلاکتوں کے پُرتشدد واقعات کی روک تھام کے لئے عالمی برادری کے فوری اورفیصلہ کن اقدامات کی ضرورت پر زوردیاہے۔

جنیوامیں انسانی حقوق کے بارے میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنرنے ایک بیان میں کہاکہ فوج لوگوں کے خلاف اندھادھندہتھیاروں کے استعمال سے تشدد کے واقعات میں تیزی لارہی ہے۔ادھرمیانمارمیں یکم فروری کو فوجی بغاوت کے بعدسیکیورٹی فورسزکی کارروائیوں میں سات سوافرادہلاک ہوچکے ہیں۔