Friday, 29 March 2024, 03:40:57 pm
جوبائیڈن کا11ستمبر تک افغانستان سے ڈھائی ہزار فوجی نکالنے کا فیصلہ
April 14, 2021

امریکہ کے صدرجوبائیڈن نے افغانستان میں موجود ڈھائی ہزار امریکی فوجی رواں سال گیارہ ستمبر تک نکالنے کافیصلہ کیاہے۔وائٹ ہائوس کے مطابق صدرآج اپنے اس فیصلے کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔ادھربائیڈن انتظامیہ کے ایک اعلیٰ عہدیدارنے کہاکہ امریکی فوجیوں کاانخلاء یکم مئی سے پہلے شروع ہوگا اور گیارہ ستمبرکی حتمی تاریخ سے پہلے مکمل کرلیاجائے گا۔