Thursday, 18 April 2024, 08:04:25 am
وزیراعظم آج سرگودھامیں نیا پاکستان ہائوسنگ پروگرام رہائشی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے
April 14, 2021

وزیر اعظم عمران خان آج سرگودھا میں نیا پاکستان ہائوسنگ پروگرام کے تحت کم لاگت کے رہائشی منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھیں گے۔اس سکیم کے تحت ضلع سرگودھا میں چھ مقامات پر تین مرلے کے ایک ہزار ایک سو پچھتہر مکانات تعمیر کئے جائیں گے۔پنجاب کی حکومت اس منصوبے کیلئے زمین کے ساتھ دوسری سہولیات فراہم کرے گی۔تعمیراتی کام فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کرے گی اور پنجاب بینک مستحق افراد کو ایک گھر کی کُل رقم کی آسان اقساط پر ادائیگی کیلئے قرض کی سہولت فراہم کرے گا۔اس رہائشی منصوبے کیلئے 33 ہزار 528 درخواستیں موصول ہوئی ہیں اور قرعہ اندازی کے ذریعے گھر مختص کئے جائیں گے۔ادھر وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کا وعدہ اب حقیقت میں تبدیل ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت سیمنٹ کی فروخت ریکارڈ سطح پر ہے اور ترقی کا یہ سفر جاری و ساری رہے گا۔