Wednesday, 24 April 2024, 10:32:24 pm
وزیراعظم کی رمضان المبارک کے دوران اشیائے ضروریہ کی دستیابی یقینی بنانے ، قیمتوں کی نگرانی کی ہدایت
April 14, 2021

وزیراعظم عمران خان نے رمضان المبارک کے دوران ضروری اجناس کی دستیابی یقینی بنانے اور ان کی قیمتوں کی نگرانی کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اسلام آباد میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے ہدایت کی کہ ماہِ مبارک کے دوران ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف قانونی کاروائیاں جاری رہنی چاہیئں۔یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے مینیجنگ ڈائریکٹر نے اجلاس کو بتایاکہ ملک بھر میں یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹے کا بیس کلو کا تھیلا آٹھ سو روپے ، چینی اڑسٹھ روپے فی کلو گرام اور گھی ایک سو ستر روپے فی کلوگرام کی قیمتوں پر دستیاب ہے۔توانائی کے وزیرعمرایوب نے اجلاس میں بتایا کہ ملک بھرمیں سحروافطار کے اوقات کے دوران کوئی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔