Friday, 19 April 2024, 02:05:17 pm
پاکستان کی اقوام متحدہ کے زیرانتظام سرمایہ کاری کے پائیدار بنیادی ڈھانچے کے قیام کی تجویز
April 14, 2021

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم نے عالمی ادارے کے زیرانتظام سرمایہ کاری کے پائیداربنیادی ڈھانچے کے قیام کی تجویز پیش کی ہے جو سرمایہ کاروں کے لئے سہولت کار کا کردار ادا کرے ۔

منیراکرم نے ایک ٹوئیٹ میں کہاکہ پائیدارترقیاتی ا ہداف سرمایہ کاری میلہ تمام متعلقہ فریقوں کویکجا کرنے کے حوالے سے ایک پلیٹ فارم کاکرداراداکرسکتاہے۔اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کے نائب مستقل نمائندے عامرخان نے اقوام متحدہ کے امن فوجی دستوں کا تحفظ اورسلامتی کو یقینی بنانے کیلئے اجتماعی کوششیں کرنے پر زور دیا۔ایک ٹوئیٹ میں انہوں نے کہاکہ شورش زدہ علاقوں کے لوگ امن فوجی دستوں کوزندگی اور محفوظ مستقبل کے حوالے سے امید کی کرن سمجھتے ہیں۔