Thursday, 28 March 2024, 10:52:29 pm
سفارتی تعلقات کی 70ویں سالگرہ،چینی سفارتخانے میں پاک چین ''دوستی کا پودا'' لگایاگیا
April 14, 2021

سیکرٹری خارجہ سہیل محموداورچین کے سفیرنانگ رانگ نے پاک چین سفارتی تعلقات کے قیام کی 70ویںسالگرہ کے موقع پراسلام آباد میں چینی سفارتخانے کے احاطے میں '' دوستی کا پودا'' لگایاہے۔دیودارکاہمیشہ سرسبزرہنے والاپوداجوکہ پاکستان کاقومی درخت بھی ہے ، پاکستان اورچین کی سدابہارباہمی دوستی کے جذبے کاعکاس ہے۔پاک چین سفارتی تعلقات کے قیام کی سترویں سالگرہ کی تقریبات کاآغازگزشتہ ماہ وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی اوران کے چینی ہم منصب وانگ Yi نے مشترکہ طورپرکیاتھا۔