Wednesday, 17 April 2024, 02:00:33 am
آئندہ عام انتخابات مقررہ وقت پرای وی ایم کے ذ ریعے کرائے جائیں گے،شبلی فراز
September 14, 2021

سائنس وٹیکنالوجی کے وزیرشبلی فرازنے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات میں ایک بارپھرایک قومی سیاسی جماعت بن کرابھری ہے۔ایک نجی نیوزچینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ قانون سازی پارلیمنٹ کی ذمہ داری ہے تاہم الیکشن کمیشن ملک میں آزادانہ ،غیرجانبدارانہ اورشفاف انتخابات کرانے کا ایک آزاد ادارہ ہے۔وفاقی وزیرنے کہاکہ آئندہ عام انتخابات مقررہ وقت پر الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذ ریعے کرائے جائیں گے۔شبلی فرازنے کہاکہ حزب اختلاف الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کی راہ میں مسلسل مسائل پیدا کررہی ہے کیونکہ وہ ملک میں شفاف انتخابی عمل نہیں چاہتی۔