Thursday, 28 March 2024, 05:10:32 pm
افغان نامزد وزیر خارجہ کا عالمی برادری پر افغانستان میں تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور
September 14, 2021

افغانستان کے نامزد وزیرخارجہ امیرخان متقی نے عالمی برادری پرزوردیا ہے کہ افغانستان میں تعلیم، صحت اور سماجی اقتصادی ڈھانچے سمیت تمام شعبوں میں تعاون بڑھایاجائے اوران کی امداد کوسیاسی مقاصد کے ساتھ منسلک نہ کیاجائے ۔آج (منگل) شام کابل میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ افغانستان میں امن وامان کی صورتحال میں واضح بہتری آئی ہے ۔انہوں نے بے گھر افراد سے درخواست کی کہ وہ اپنے آبائی قصبوں اور شہروں میں واپس لوٹ جائیں۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت دنیا بھر سے افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی کیلئے ہرممکن کوشش کرے گی۔پاکستان کے بارے میں افغان وزیرخارجہ نے کہاکہ ہمارے پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں ۔انہوں نے جنیوا کانفرنس میں افغانستان کی مدد کا اعلان کرنے پر دوست ملکوں کا خیرمقدم کیا ۔