Thursday, 28 March 2024, 06:20:43 pm
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی سرکاری نوکریوں میں خصوصی افراد کیلئے تین فیصد کوٹہ یقینی بنانے کی ہدایت
September 14, 2021

File Photo

گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ بیرسٹر خالد خورشید نے ہدایت کی ہے کہ سرکاری نوکریوں میں خصوصی افراد کے لئے تین فیصد کوٹہ یقینی بنایا جائے۔و ہ آج (منگل) گلگت میں کشمیر آرفنز ریلیف ٹرسٹ کی جانب سے دی گئی وہیل چیئرز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔خالد خورشید نے کہا وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق ان کی حکومت کمزور طبقات کی حوصلہ افزائی کرے گی اور معذور افراد کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی۔بعد ازاں وزیر اعلیٰ نے خصوصی افراد میں وہیل چیئرز تقسیم کیں۔