Sunday, 19 September 2021, 09:33:42 pm
وزیراعظم عمران خان جونا گڑھ کے بھی سفیر بنیں،نواب آف جونا گڑھ کی درخواست
September 14, 2021

نواب آف جوناگڑھ محمدجہانگیرخان جی نے وزیراعظم عمران خان سے درخواست کی ہے کہ وہ جوناگڑھ کے بھی سفیربنیں جس طرح انہوں نے کشمیر کے مقدمے میں کیا اور بھارت کے غیرقانونی قبضے سے ریاست کی آزادی کے مسئلے کو تمام عالمی فورمزپر اجاگر کیا۔ایک بیان میں نواب نے کہاکہ پاکستان اوربھارت کو مذاکرات کے ذریعے اس مسئلہ کو پُرامن طریقے سے حل کرناچاہیے ۔نواب آف جوناگڑھ نے کہاکہ حکومت پاکستان مسئلہ کشمیر کی طرح جوناگڑھ کے معاملے کو بھی سنجیدہ لے اوراس تنازعے کے حل کے لئے کوشش کرے۔انہوں نے کہاکہ جوناگڑھ پاکستان ہے یہ صرف نعرہ ہی نہیں بلکہ قائداعظم اورنواب آف جوناگڑھ نواب مہابت خان کاخواب بھی ہے۔اب وقت ہے کہ پاکستان دنیاکوبھارتی فورسز کے جوناگڑھ پرقبضے کے بارے میں آگاہ کرے کیونکہ یہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔پاکستان کی آزادی کے وقت ریاست جوناگڑھ کاحکمران مسلمان تھا اورنواب آف جوناگڑھ نواب مہابت خان جی نے گورنرجنرل پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح سے الحاق کیا۔