Thursday, 25 April 2024, 09:12:44 pm
وزیراعظم کا عالمی برادری پر افغانستان کے ساتھ رابطہ برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور
September 14, 2021

وزیراعظم عمران خان نے عالمی برادری پر افغانستان کے ساتھ رابطہ برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ہے اور کہا کہ اس نازک موڑ پر افغان عوام کو تنہا نہیں چھوڑا جانا چاہیے۔آج (منگل) روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو میں انہوں نے افغانستان کو انسانی بنیادوں پر امداد کی فراہمی اور معاشی بحران سے بچنے کی فوری ضرورت پر زور دیا۔عمران خان نے زور دیا کہ افغانستان میں نئی صورتحال کے بارے میں پاکستان اور روس کے درمیان قریبی رابطہ اور مشاورت انتہائی اہم ہے۔دونوں رہنمائوں نے گزشتہ ماہ کی پچیس تاریخ کو اپنی ٹیلی فون پر بات چیت کا ذکر کرتے ہوئے افغانستان کی تازہ صورتحال، دوطرفہ تعاون اور شنگھائی تعاون تنظیم میں شراکت کے باارے میں خیالات کا تبادلہ کیا۔عمران خان نے زور دیا کہ تجارت سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبے میں تعاون کو مضبوط بنانا روس کے ساتھ تعلقات میں بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔وزیراعظم نے پاکستان سٹریم گیس پائپ لائن منصوبے کی جلد تکمیل کیلئے حکومت کے عزم کا بھی اعادہ کیا انہوں نے علاقائی سیکورٹی اور خوشحالی کیلئے افغانستان میں امن اور استحکام کی اہمیت پر زور دیا۔وزیراعظم نے روسی صدر ولادی میر پیوٹن کو اور روس کے صدر نے عمران خان کو اپنے اپنے ملک کے دورے کی دعوت دی۔