فائل فوٹو
ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل سے منگل کے روز گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر معید یوسف نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کے خلاف ہمیشہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا ہے لیکن اگر ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو پاکستان کسی قسم کی جارجیت کو برداشت نہیں کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہے اور وہ خطے میں کوئی تنازعہ نہیں چاہتا ۔ڈاکٹر معید یوسف نے کہا کہ بھارت دہشتگردی کی سرپرستی کرتا ہے اور ہم نے یہ حقیقت دنیا کو بتائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے اپنی پالیسیوں کے ذریعے خود کو تباہی کی طرف دھکیل دیا ہے۔