Thursday, 25 April 2024, 11:02:13 pm
بھارت،احتجاجی کسانوں کی یوم جمہوریہ پر نئی دلی کی جانب مارچ کی دھمکی
January 15, 2021

بھارتی حکومت نے ہزاروں کسانوں کے لیڈروں سے نئے مذاکرات کرنے کا اعلان کیا ہے یہ کسان متنازعہ زرعی قوانین کے خاتمے کیلئے احتجاج کے طور پر تقریباً دو مہینے سے نئی دلی کے مضافات میں کیمپوں میں مقیم ہیں۔زراعت اور کسانوں کے وزیر نریندرا سنگھ تومار نے بتایا ہے کہ حکومت کھلے ذہن کے ساتھ کسانوں سے مذاکرات کرے گی۔اب تک ہونے والے گزشتہ مذاکرات میں کسانوں کو مطمئن کرنے میں کامیابی نہیں ہوسکی اور انہوں نے اس مہینے کی26 تاریخ کو یوم جمہوریہ کے موقع پر دلی کی جانب مارچ کرکے اپنے احتجاج کو مزید سخت کرنے کی دھمکی دی ہے۔