Thursday, 28 March 2024, 05:24:41 pm
چین اور جنوب مشرقی ایشیائی ملکوں کی ایسوسی ایشن کا کورونا وائرس کی وباء پر قابو پانے کیلئے تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار
January 15, 2021

File Photo

چین اور جنوب مشرقی ایشیائی ملکوں کی ایسوسی ایشن نے کورونا وائرس کی وباء پر قابو پانے کیلئے تعلقات اور تعاون کو مزید فروغ دینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

برونائی کے دارالحکومت بندر سری بھگوان میں چین کے وزیر خارجہ Wang Yi سے ایک ملاقات میں آسیان کے سیکرٹری جنرل Lim Jack Hoi نے کہا کہ آسیان اور چین کے درمیان تعلقات تنظیم کیلئے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔