جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لئے بیس رکنی قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
ٹیم کا اعلان چیف سلیکٹر محمد وسیم نے جمعہ کے روز نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔بابر اعظم ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ محمد رضوان نائب کپتان ہوںگے۔