Friday, 26 April 2024, 04:12:21 am
وزیراعظم کی پنجاب پولیس کو سیاسی مداخلت سے پاک کرنے کی ہدایت
January 15, 2021

وزیراعظم عمران خان نے میرٹ کے نظام کو متعارف کروا کر پنجاب پولیس کو سیاسی مداخلت سے پاک کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وہ جمعہ کی شام لاہور میں ایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کررہے تھے جس میں پنجاب پولیس میں اصلاحات لانے کی جامع حکمت عملی وضع کرنے پر غور کیا گیا۔وزیراعظم نے کہا کہ پولیس کو جرائم کی روک تھام کے لئے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لانا چاہیے۔انہوں نے پنجاب پولیس کو تشخص بہتر بنانے کے لئے محنت کی تلقین کی۔

ادھر آج شام لاہور میں وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت ایک اعلی سطح کے اجلاس میں زراعت سے متعلق مختلف امور اور پنجاب میں زرعی پیداوار میں اضافے کے معاملات کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعظم نے پنجاب کے محکمہ زراعت کو ہدایت کی کہ وہ زرعی شعبے کی استعداد کار بڑھانے اور مصنوعات کی تیاری کے حوالے سے ایک جامع منصوبہ تیار کریں۔انہوں نے صوبے کے زرعی شعبے میں اصلاحات کیلئے وفاقی حکومت کے تعاون کا یقین دلایا۔عمران خان نے تیار زرعی مصنوعات پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ زرعی شعبے کی ترقی اور اسے جدید خطور پر استوار کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔