Saturday, 20 April 2024, 02:08:38 am
مرزا اسد اللہ خان کی 152 ویں برسی
February 15, 2021

کلاسیکی اردو کے ممتاز شاعر مرزا اسد اللہ خان کی آج (پیر) 152 ویں برسی منائی گئی۔

اسد اللہ غالب 27 دسمبر 1796 اکو اکبر آباد شہر میں پیدا ہوئے۔مرزا غالب کا شمار جنوبی ایشیاء میں انتہائی مقبول اور اردو زبان کے بااثر شاعروں میں ہوتا تھا۔اُن کا انتقال 1869 میں 71 برس کی عمر میں آج ہی کے دن نئی دہلی میں ہوا۔

دریں اثنا وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے اپنے ایک ٹویٹ میں برصغیر کے عظیم شاعر مرزا اسد اللہ خان غالب کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اردو شاعری کو نئی پہچان دی۔ان کا کہنا تھا کہ گنجلک مسائل اور مشاہدات زندگی کو لفظوں کی روانی سے عوام تک پہنچانا ان کا کمال ہے۔وفاقی وزیر نے ٹویٹ میں مرزا غالب کا ایک شعر بھی تحریر کیا۔ہیں اور بھی دنیا میں سخن ور بہت اچھے کہتے ہیں کہ غالب کا ہے انداز بیاں اور۔