Thursday, 28 March 2024, 11:54:17 pm
برسلزمیں پاکستانی سفارتخانےکاملکی سیاحت اور ثقافتی تنوع کوفروغ دینےکےلئےتقریب کا اہتمام
June 15, 2021

برسلز میں پاکستانی سفارتخانے نے ایک تقریب کا اہتمام کیا جس کا مقصد ملکی سیاحت اور ثقافتی تنوع کو فروغ دینا تھا۔لاکھوں آن لائن فالور رکھنے والے شہرہ آفاق سیاحوں نے بڑی تعداد میں اس تقریب میں شرکت کی۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے بیلجیم، لکسمبرگ اور یورپی یونین کیلئے پاکستان کے سفیر ظہیر اے جنجوعہ نے کہا کہ پاکستان مسحورکن نظاروں، عظیم و تنوع ثقافت اور تاریخی ورثے کا حامل ملک ہے۔انہوں نے ملک میں سیاحت کے فروغ اور سیاحتی مقامات کی ترقی کیلئے حکومتی کوششوں کو اجاگر کیا۔تقریب میں پاکستانی کھانوں و ثقافت کو بھی متعارف کرایا گیا، ایک حصے کو روایتی چوڑیوں اور مہندی کیلئے بھی مختص کیا گیا تھا۔