وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے پوری دنیا نے پاکستان کے کردار کا اعتراف کیا ہے۔ آج ملتان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں زوروشور سے جاری شجرکاری مہم کے ذریعے عوام میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کے بارے میں شعور اجاگر کیاجارہا ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب نے پاکستان سے متاثر ہوکر شجرکاری مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے عوام کو شجرکاری کی اہمیت کا احساس دلانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے شجر کاری مہم کا کامیاب بنانے پرتعلیمی اداروں اورضلعی انتظامیہ کے کردار کو بھی سراہا۔