Thursday, 25 April 2024, 10:31:07 pm
آرمی چیف کا پنوں عاقل چھائونی کا دورہ، صحراء میں جنگی تیاریوں بارے بریفنگ
September 15, 2021

بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پنوں عاقل چھائونی کا دورہ کیا جہاں انہیں صحراء میں جنگی تیاریوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے فیلڈ فائرنگ رینجز صالح پٹ میں تربیتی مشقیں دیکھیں۔مشقوں میں حصہ لینے والے فوجیوں نے صحراء میں مربوط دفاعی وجنگی پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔فوجی دستوں سے بات چیت میں بری فوج کے سربراہ نے سخت حالات میں تربیت کے دوران ان کی جنگی تیاریوں ،تربیتی معیار اوربلندجذبے کی تعریف کی۔انہوں نے کہاکہ جنگ کے دوران دشمن کومنہ توڑ جواب دینے کے لئے مسلح افواج کے مختلف شعبوں کے درمیان مربوط تعاون ناگزیرہے۔بعد میں وہ پنوں عاقل میںسپاہی حزب اللہ جتوئی شہید کے آبائی قصبے داتردینو میں ان کے گھر بھی گئے جو کوئٹہ میں اس ماہ کی پانچ تاریخ کو ایف سی کے قافلے پر دھماکہ خیز مواد کے حملے میں شہید ہوگئے تھے۔انہوں نے شہید کے اہلخانہ کی خیریت دریافت کی اورمتعلقہ حکام کو شہداء کے اہلخانہ کی فلاح وبہبود یقینی بنانے کی ہدایت کی جنہوں نے مادروطن کے دفاع میں اپنی جانیں قربان کیں۔