Friday, 29 March 2024, 06:49:15 pm
الیکشن کمیشن کی طرف سے نوٹس موصول ہوا تو تفصیلی جواب دونگا:فواد
September 15, 2021

فاءل فوٹو

اطلاعات ونشریات کے وزیرچودھری فوادحسین نے کہاہے کہ اگرانہیں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے کوئی نوٹس موصول ہواتووہ اس کاتفصیلی جواب دیں گے۔ایک ٹوئیٹ میں انہوں نے کہاکہ بحیثیت ادارہ الیکشن کمیشن کی حیثیت مسلمہ ہے لیکن اس کی ذمہ دارشخصیات غلطیوں سے مبرانہیں۔وفاقی وزیرنے کہاکہ نکتہ چینی متعلقہ افسران کے کنڈکٹ پرہوتی ہے ،ادارے پرنہیں۔