Saturday, 20 April 2024, 04:35:51 pm
امریکہ نے طالبان پرعائد پابندیاں ہٹانے سے انکار کردیا
September 15, 2021

امریکہ نے طالبان پرعائد پابندیاں ہٹانے سے انکار کردیا ہے تاہم افغان عوام کیلئے انسانی بنیادوں پر امداد کی فراہمی جاری رکھنے پراتفاق کیاہے۔واشنگٹن میں سینیٹ کمیٹی کے اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے امریکی وزیرخارجہ انتونی بلنکن نے کہاکہ افغانستان کے لئے مطلوبہ امداداقوام متحدہ اوراین جی اوزکے ذریعے فراہم کی جائے گی۔