Saturday, 20 April 2024, 03:26:40 am
امریکہ طالبان رہنمائوں کے نام دہشتگردوں کی اپنی بلیک لسٹ سے ہٹائے: امیر خان متقی
September 15, 2021

افغانستان میں طالبان حکومت کے وزیرخارجہ امیرخان متقی نے امریکہ سے مطالبہ کیاہے کہ وہ طالبان رہنمائوں کے نام دہشت گردوں کی اپنی بلیک لسٹ سے ہٹائے۔کابل میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے مزیدمطالبہ کیاکہ امریکہ افغانستان کے منجمداثاثے بحال کرے تاکہ مالی مشکلات سے دوچارملک کو چلانے کے لئے مدد مل سکے۔انہوں نے اس امرپرافسوس کااظہارکیاکہ طالبان نے امریکی فوجیوں کوافغانستان سے انخلاء کے لئے محفوظ راستہ فراہم کیالیکن جواب میں اس نے افغانستان کے اثاثے منجمدکردیے۔انہوں نے کہاکہ افغان حکومت اپنے وعدوں کی پاسداری کرے گی اور اپنی سرزمین کو دوسرے ممالک پرحملوں کے لئے استعمال نہیں ہونے دے گی۔طالبان وزیرخارجہ نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ افغانستان کے لئے امدادفراہم کی جائے۔