Tuesday, 23 April 2024, 06:12:42 pm
کورونا وباء صورتحال: میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کے امتحانات سال میں دومرتبہ کرانے کافیصلہ
September 15, 2021

فاءل فوٹو

حکومت نے کورونا وباء کی موجودہ صورتحال کے باعث میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کے امتحانات سال میں دومرتبہ کرانے کافیصلہ کیاہے۔ وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمودنے اس بات کااعلان اسلا م آباد میں صوبائی وزرائے تعلیم کے بتیسویں اجلاس میں کئے گئے اہم فیصلوں کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ میٹرک کے امتحانات مئی اورجون جبکہ انٹرمیڈیٹ کے امتحانات اکتوبر اور نومبر میں ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ آئندہ تعلیمی سال بائیس اگست سے شروع ہوگا تاہم O اورA لیول کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔وزیرتعلیم نے کہاکہ ملک بھرمیں یونیورسٹیوں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ سال میں دومرتبہ داخلے شروع کئے جائیں تاکہ کروناوباء کے دوران طلباء کو سہولت دی جاسکے۔