Saturday, 20 April 2024, 07:35:41 am
وزیراعلیٰ کی قیمتوں پر قابو پانے کے طریقہ کار پر موثر عملدرآمد کی ہدایت
September 15, 2021

پنجاب کے وزیراعلیٰ سردارعثمان بزدار نے عوام کو سہولت فراہم کرنے کیلئے قیمتوں پر قابو پانے کے طریقہ کار پر موثر عملدرآمد کی ہدایت کی ہے۔ آج ایک بیان میں انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ لوگوں کو مصنوعی مہنگائی سے محفوظ رکھنے کیلئے منڈیوں اور بازاروں میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی موثر طور پر نگرانی کرے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو مقررہ کردہ نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔