Tuesday, 19 March 2024, 03:15:21 pm
وزیراعظم عمران خان کی برطانوی ہم منصب سے ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت
September 15, 2021

وزیراعظم عمران خان نے اپنے برطانوی ہم منصب بورس جانسن سے ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کی ہے۔ایک ٹوئیٹ میں عمران خان نے کہاکہ مشکل کی اس گھڑی میں میری دعائیں اورہمدردیاں بورس جانسن اور ان کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں۔