Friday, 29 March 2024, 05:48:43 pm
وزیراعظم کی پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت
September 15, 2021

وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مقامی حکومتوں کے مستحکم نظام کے بغیر جمہوریت نامکمل ہے جو کسی بھی جمہوری نظام کا بنیادی ڈھانچہ ہے۔وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ مقامی حکومتوں کے نمائندوں کا براہ راست انتخابات یقینی بنائیں۔اجلاس کو صوبے میں مقامی حکومتوں کے نئے ماڈل کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔