Friday, 19 April 2024, 06:45:52 pm
امریکہ کی بھارت کو روس سے فضائی دفاعی نظام کی خریداری پر پابندیوں کی دھمکی
January 16, 2021

امریکہ نے بھارت پر واضح کیا ہے کہ اگر اس نے روسی ساختہ S-400 فضائی دفاعی نظام حاصل کیا تواسے پابندیوں کا سامنا کرنا پڑیگا۔

نئی دلی میں امریکی سفارتخانے کے ایک ترجمان نے کہا کہ امریکہ S-400 کی خریداری کے بھارتی منصوبے کے حوالے سے مکمل باخبر ہے۔ترجمان نے کہا کہ امریکہ نے بھارت کی طرف سے روس کے ساتھ اس طرح کے کسی بھی معاہدے کو پابندیوں سے مستثنیٰ قرار نہیں دیا۔ٹرمپ انتظامیہ بھارتی حکومت کو کہتی رہی ہے کہ وہ میزائل سسٹم کی خریداری کیلئے پانچ ارب پچاس کروڑ ڈالرز کا معاہدہ ختم کرے اور سفارتی مسئلہ پیدا کرنے سے باز رہے۔