Thursday, 28 March 2024, 11:42:38 pm
حکومت عوام کو صحت کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کیلئے خطیر رقوم خرچ کر رہی ہے،وزیراعلیٰ
January 16, 2021

خیبرپختونخوا کے وزیر اعلی محمود خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوام کو صحت کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کیلئے خطیر رقوم خرچ کررہی ہے۔ ہفتہ کے روزپشاور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت ملک کے بہترین معالجین کی مدد سے صوبائی دارالحکومت میں بچوں کا صحت مرکز قائم کررہی ہے۔وزیراعلی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ بچوں کے صحت مرکز کی تکمیل کیلئے ایک طریقہ کار اور نظام الاوقات وضع کریں۔اجلاس کو بتایا گیا کہ مرکز کی تعمیر کا پچاسی فیصد کام پہلے ہی تکمیل پا چکا ہے۔ادھرپشاور میں خواتین کے ایوان صنعت وتجارت کے وفد نے وزیراعلی سے ملاقات کی۔

وفد نے خواتین کے ایوان صنعت وتجارت کے قیام کو صوبے میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے حوصلہ افزاء قرار دیا۔اس موقعے پر محمود خان نے کہا کہ حکومت صوبے میں خواتین کے معاشی تحفظ کیلئے اقدامات کررہی ہے اور انکے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائینگے۔